دھونی کے چھکے کے ذکر پر بھڑکے گمبھیر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-April-2020

نئی دہلی،(یو این آئی) آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں مہندر سنگھ دھونی کے تاریخی چھکے کے ذکر پر ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر بھڑک گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ پورے ٹیم تعاون سے جیتا گیا تھا۔ہندستان نے نو سال پہلے آج ہی کے دن سری لنکا کو ممبئی میں شکست دے کر 28 سال کی خطابی خشک سالی کو ختم کیا تھا اور خطاب جیتا تھا۔ دھونی نے نوان کل شیکھر کی گیند پر ہیلی کاپٹر چھکا لگا کر ہندستان کو فتح دلائی تھی اور اس فاتح چھکے کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این نے ٹویٹ کر کےکہا کہ آج ہی کے دن ایک شاٹ نے ہندوستان کے لوگوں کو جشن منانے کا موقع دیا تھا۔اس پر گمبھیر نے تلخ انداز میں ٹویٹ کرکے کہاکہ آپ کو یاد دلا دوں کہ 2011 ورلڈ کپ کا خطاب ہندستان ، ہندستانی ٹیم اور مددگار عملہ نے مل کر جیتا تھا۔وقت آ گیا ہے کہ آپ ایک چھکے سے اپنا لگاؤکم کر لیں۔