Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

اہم خبریں

راجستھان: صنعتوں اور کاروباروں کو شروع کرنے کے متعلق نئی ہدایات جاری

Written by Taasir Newspaper

TAASIR 19 .04. 2020

ان علاقوں میں قائم صنعتوں /کاروباروں کو ان کے مزدوروں کو (کم سے کم ضرورت کے مطابق) فیکٹری احاطے میں لانے کے لئے ایک بار میں ٹرانسپورٹ کے لئے نشاندہی کی گئی گاڑی کو پاس دینے کا انتظام کیا جائے گا۔جےپور: راجستھان حکومت نے 20 اپریل سے موڈیفائڈ لاک ڈاؤن کے تحت صنعتی دھندوں کو شروع کرنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ کے 15 اپریل کو جاری ہدایات کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے موڈیفائڈ لاک ڈاؤن کے تحت ہدایات جاری کی ہیں۔ان ہدایات کے مطابق ایسی صنعتوں /کاروباروں کو شروع کیا جاسکے گا جو دیہی علاقوں (جو میونسیپل کارپوریشنوں کی سرحد کے باہر قائم ہوں) اور میونسیپل کارپوریشن /میونسیپل کونسل علاقوں میں قائم صنعتی علاقوں، برآمدات پر مبنی اکائیاں اور جہاں آمدورفت محدود ہو اور ان کے فیکٹری احاطے یا آس پاس مزدوروں کو ٹھہرانے کا مناسب انتظام ہو۔ان علاقوں میں قائم صنعتوں /کاروباروں کو ان کے مزدوروں کو (کم سے کم ضرورت کے مطابق) فیکٹری احاطے میں لانے کے لئے ایک بار میں ٹرانسپورٹ کے لئے نشاندہی کی گئی گاڑی کو پاس دینے کا انتظام کیا جائے گا۔ یہ پاس ریکو صنعتی علاقوں میں ریکو کے علاقائی منتظم اور دیگر علاقوں میں جی ایم (ڈی آئی سی) کے ذریعہ دیئے جائیں گے۔اس کے لئے ای پاس ڈاٹ راجستھان ڈاٹ جی او وی ڈاٹ اِن پرآن لائن یا راج کوپ سٹیزن موبائل ایپ پر اور آف لائن براہ راست ہی درخواست بھیجی جاسکتی ہے۔ پہلے سے چالو یا اجازت یافتہ صنعت پہلے کی طرح چلتی رہیں گی اور ان کے پاس بھی قانونی رہیں گے۔‘‘

About the author

Taasir Newspaper