نشنک کی طالب علموں سے کورونا سے لڑنے کی اپیل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-April-2020

نئی دہلی،(یو این آئی) مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے ملک کے تمام طالب علموں سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نو بجے دیا اور موم بتی جلا کر کورونا وائرس (کووڈ 19) سے لڑنے کی اپیل کی ہے۔ڈاکٹر نشنک نے ہفتہ کو یہاں ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا میں کہرام مچا دیا ہے اور تمام ملک کے باشندے اس کے خلاف متحد ہیں۔وزیر اعظم بار بار ہمارے سامنے آکر اس جنگ کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دے رہے ہیں اور پوری دنیا نے یہ دیکھا ہے کہ ہم مسٹر مودی کی قیادت میں کس طرح اس وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے کہا ہے کہ جان ہے تو جہاں ہے، لہذا آپ کو آپ کی حفاظت خود کرنی ہے اور اپنے خاندان کی حفاظت بھی کرنی ہے۔لہذا عزیز شاگردوں، سے اپیل ہے کہ وہ پانچ اپریل کی رات نو بجے نو منٹ تک اپنے گھروں کی لائٹوں بند کر کے موم بتی یا دیا جلا کرروشنی کریں اور ملک کے اتحاد کے عہد کا مظاہرہ کریں۔