نوجوان کمیٹی کے ذریعہ غریبوں کے درمیان راسن تقسیم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-April-2020

بہار شریف (محمد دانش) بھارت میں ہوئے مکمل طور پر لاک ڈائون کی وجہ کر غریب ،مجبور لوگوں کو کافی پریشانیوں کا شامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اسی کو دیکھتے ہوئے نوجوان کمیٹی بہار شریف کے ذریعہ لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام کیا جار ہا ہے ۔ اس موقع پر سماجی رہنما محمد شاہنواز عالم نے کہا کہ نوجوان کمیٹی کی جانب سے غریبوں کے درمیان چاول ،دال ،گیہوں ،آٹاجیسے سامان تقسیم کیا جار رہا ہے ۔مسٹر شاہنواز کا کہنا ہے کہ جب تک لاک ڈائون ختم نہیں ہو جارتا تب تک غریبوں کے درمیان راسن تقسیم کا کام جاری رہے گا۔اس موقع پرمحمد توصیف ، محمدسید شہزاد عابدین ،محمد صالحین ،محمد آصف اقبال ،محمد رئیس موجود تھے ۔