ٹیچر کالونی سمیت مختلف کالونیوں کے لوگوں نے اپنی اپنی کالونیوں کو بیری کیٹنگ لگا کر سیز کر دیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-April-2020

دیوبند(دانیال خان) کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے اب لوگوں نے گھروں میں رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے گاؤں محلوں اور کالونیوں کو بچانے کے لئے بھی قدم اٹھانے شروع کر دئے ہیں ،جی ٹی روڑ پر واقع ٹیچر کالونی سمیت مختلف کالونیوں کے لوگوں نے اپنی اپنی کالونیوں کو بیری کیٹنگ لگا کر سیز کر دیا ۔جمعہ کے روز ٹیچر کالونی ،وید وہار کالونی،گیتانجلی وہار کالونی اور بالا جی وہار کالونی وغیرہ میں لوگوں نے باہری لوگوں کے داخلہ پر پابندی لگا دی ،کالونی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اثر سے بچنے اور لاک ڈاؤن کی پابندی کرنے کی غرض سے کالونی میں کسی باہری شخص کے داخلے پر پوری طرح پابندی عائد کر دی ہے ،کالونی کے لوگوں کا کہنا تھا کہ کالونی کے لوگوں نے ضرورت کے سبھی سامان کا نظم پہلے ہی کر لیا ہے اب کالونی میں نا تو تو کوئی سبزی والا آئے گا اور نا ہی کوئی دودھ والا کالونی میں باہری شخص کو کسی بھی قیمت پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔وزیر اعظم نریندر مودی جس روز لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیں گے اسی روز بیری کیٹنگ ہٹا دی جائے گی ۔واضح ہو کہ گزشتہ روز بھی 25گاؤں کے لوگوں نے اپنے اپنے گاؤں کو چاروں جانب سے بیری کیٹنگ لگا کر سیز کر تے ہوئے گاؤں سے باہر نکلنے اور گاؤں میں کسی باہری شخص کے داخلے پرپابندی لگا دی تھی ۔