پی ایم ،سی ایم فنڈکے لیے نانا پاٹیکر کی جانب سے عطیہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-April-2020

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووْد اداکار نانا پاٹیکرنے کورونا وائرس (کووڈ۱۹) سے نمٹنے کے لئے پی ایم، سی ایم فنْد میں عطیہ دیا ہے۔نانا پاٹیکر نے ایک ویڈیو شیئر کرکے عطیہ دینے کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو انتہائی ضروری صلاح بھی دی ہیں۔نانا یہ عطیہ اپنی این جی او نام کی فاؤنڈیشن کی جانب سے دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں نانا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں ذات اور مذہب کو بھول کر حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ اس مشکل وقت میں حکومت ا ن حالات سے تنہا نہیں لڑسکتی۔ ہمیں اپنی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔پی ایم اور سی ایم فنڈ کے لئے پچا س پچاس لاکھ روپے کے دو چیک فاؤنڈیشن کے توسط سے بھیجےجائیں گے۔