کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں آگے آئیں مادھوری ،کرینہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-April-2020

ممبئی ، (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت، کرینہ کپور اور ڈائریکٹر روہت شیٹی نے کورونا وائرس (کووڈ -19) کے خلاف لڑائی میں ڈونیشن دیا ہے۔اس وائرس کی وجہ ہندستان سمیت پوری دنیا میں ہاہاکار مچا ہوا ہے اور تمام اس کے بچاؤ کے لئےاپنی اپنی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ ملک کی اس مشکل گھڑی میں بی ٹاؤن انڈسٹری کے سیلبریٹریز ڈونیشن دے رہے ہیں۔ مادھوری دکشت سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا تعاون دینے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو انسانیت کے لئے آگے آنا چاہئے۔مادھوری نے پی ایم اور سی ایم ریلیف فنڈ میں ڈونیٹ کیا ہے۔کرینہ کپور اور سیف علی خان نے بھی عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے. کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے. اس میں انہوں نے لکھا، “اس طرح کی مشکل گھڑی میں، ہمیں ایک ساتھ آنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے. ہم دونوں ایسا کرنے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہیں اور ہم یونیسیف، گو انڈیا اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ہیومن ویليوز سلام کرتے ہیں۔