Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

اہم خبریں

کووِڈ-19کے پیش نظر رمضان المبارک میں ضرورتمندوں کی مدد کو ترجیح دیں مسلمان: اے ایم یو وائس چانسلر

Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز نیٹورک:  | Apr 24, 2020

علی گڑھ، 24؍اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطارق منصور نے سبھی مسلمانوںسے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں کووِڈ19- کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کی جان بچانے کے مقصد سے رمضان کے مبارک مہینہ میں سماجی دوری بنانے اور ذاتی اور ماحولیاتی صفائی کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری انسانیت کے لیے امتحان کا وقت ہے اورہر شخص کو مذہب، ذات اور علاقائی امتیاز سے اوپر اٹھ کر لوگوں کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہئے۔

پروفیسر منصور نے کہا کہ نفس پر قابو، اللہ کے احکام کی پیروی اور ضرورتمندوں کی حاجت روائی کے رمضان المبارک کے پیغام کی تکمیل ہم اس رمضان بھی سماجی دوری بنائے رکھ کر اور مستحقین کی مدد کرکے بہتر طور سے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر تالابندی کے دوران مسجدوں کو جانے کی بجائے گھروں میں نماز کی ادائیگی در حقیقت انسانی زندگی بچانے جیسا کام ہے اور اللہ بھی اس عبادت کو انشاء اللہ ضرور قبول کرے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر منصور نے یونیورسٹی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال رمضان میں بڑھ چڑھ کر سماج کے سبھی طبقات کے مستحقین کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ تالا بندی کے دوران سب زیادہ متاثر سماج کے کامگار طبقہ کی مدد سماج کو مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کرے گی۔

About the author

Taasir Newspaper