اشونی کمار نے صفدر جنگ ہسپتال کا دورہ کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-April-2020

نئی دہلی، (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے ہفتہ کو یہاں صفدر جنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔مسٹر چوبے نے ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ اور سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ کورونا کی موجودہ صورت حال کی معلومات حاصل کی۔ مسٹر چوبے اور تمام ڈاکٹر چہرے پر ماسک لگا کر آئے تھے اور وہ سب کم از کم ایک ایک میٹر کے فاصلے پر کھڑا ر ہے۔ انہوں نے کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں، صحت کے اہلکاروں اور دیگر لوگوں کے حوصلہ افزائی کے لئے ایک منٹ تالی بجاکر سلام کیا۔ ان کے ساتھ تمام لوگوں نے تالی بجاکر استقبال کیا۔ مسٹر چوبے نے ہسپتال میں کورونا کے ممکنہ مریضوں کے انکوائری ٹیسٹ اور بھرتی ہونے تک کے پورے عمل کی معلومات حاصل کی اور آگے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے مریضوں کی خدمت میں لگے ڈاکٹر اورصحت اہلکاروں کی صحت اور سلامتی کے نظام کی بھی معلومات حاصل کی۔