انسانوں سے پیار و محبت اور ضرورت مندوں کی مددکے عمل کو ہر مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا گیا:حارث صدری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-April-2020

سمستی پور (فیروز عالم) انسانوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسانوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن دین اسلام نے خدمت ِ انسا نیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے یہ باتیں نگراں فاضل پور کے سکریٹری حارث صدری نے نگراں ٹیم و بزم صدف انٹرنیشنل مظفر پور کی جانب سے ضروت مندوں کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم کرنے کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو یکساں صلاحیتوں اور اوصاف سے نہیں نوازا بلکہ اُن کے درمیان فرق وتفاوت رکھا، اور یہی فرق و تفاوت اس کا ئنات رنگ وبو کا حسن و جمال ہے،انہوں نے کہا کہ وہ رب چاہتا تو ہر ایک کو خوبصوت ،مال دار،اور صحت یاب پیدا کر دیتا لیکن یہ یک رنگی تواس کی شانِ خلاقی کے خلاف ہوتی اور جس امتحان کی خاطر انسان کو پیدا کیا ہے، شاید اس امتحان کا مقصد بھی فوت ہو جاتا،انہوں نے مزید کہا کہ اُس علیم و حکیم رب نے جس کو بہت کچھ دیا ہے اُسکا بھی امتحان ہے اور جسے محروم رکھا ہے اس کا بھی امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ رب اس بات کو پسند کرتا ہے کہ معاشرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدداُن کے وہ بھائی کریں جن کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے تاکہ انسانوں کے درمیان باہمی الفت ومحبت کے رشتے بھی استوار ہوں اور دینے والوں کو اللہ کی رضا اور گناہوں کی بخشش بھی حاصل ہو، بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسیشن ( بسوٹا) کے صوبائی سکریٹری و سر سید لائبریری فاضل پور بگھونی کے ڈائریکٹر مرغوب صدری علیگ نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں گئیں ہیں۔ پوری دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ اپنے ملک میں بھی 200 افراد اس وائرسے متاثر ہو گئے ہیں۔ اس وبا نے بنی نوع انسان کے لئے بحران پیدا کر دیا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ملک کے تمام لوگ حکومت کے ساتھ مل کر اس وبا سے نمٹنے کے لئے تیار ہے حکومت نے بھی اس وبا کو روکنے کے لیے 21 دنوں تک لاکڈاون کر دیا ہے تاکہ اس وائرس سے لوگ محفوظ رہیں،انہوں نے کہا کہ اس وباء سے بچنے کے لئے صرف ایک ہی تدبیر ہے کہ ہر انسان صفائی کا خیال رکھیں،آپس میں دوری بنائے رکھیں بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں،گرم پانی استعمال کریں اسکے ساتھ ساتھ ہر قسم کی احتیاطی تدابیر پربھی عمل کریں۔ اس وقت علاج ہی سب سے بہتر بچاؤ ہے،انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فیملی ، رشتہ داروں اور دوستوں کو ہی نہیں بلکہ سماج کے تمام طبقات کو بھی اس بیماری کے بارے میں اور اس سے بچنے کے اقدامات کے بارے میں بھی لوگوں کو بتائیں ، ملک کیلئے یہ ان کا فرض بنتا ہے،راشد صدری نے کہا کہ حکومت کے لاکڈاون کے فیصلے کو تو سب لوگ خیر مقدم کرتے ہیں لیکن حکومت نے اس فیصلے سے قبل ذرا ان غریب مزدوروں کے بارے میں ذرا سوچ لیتے جو دن کی کمائی سے اپنے گھر کو چلاتے تھے لیکن حکومت نے ان کے بارے میں بغیر سوچے سمجھے فیصلہ لے لیا جسکا نتیجہ ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے تم کم لیکن بھوک مری کی وجہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں چلی جائیں گی،کیوں کہ ہماری ٹیم اس بات کو سمجھ رہی ہے کیونکہ ہماری ٹیم نگراں بحران کے اس گھڑی میں ان غریب مزدور کے پاس مسلسل جاکر راحتی اشیاء تقسیم کر رہی ہے،چھ دنوں کے اندر کتنے گھر ایسے ہیں جن میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے لیکن وہ شرم کے مارے کسی کو اپنی حالت نہیں بتلاتے ہیں،واضح ہوکہ سمستی پور ضلع کے مختلف حلقہ میں مسلسل ٹرسٹ و مسلم بیداری کارواں وغیرہ کی جانب سے غریب مزدور لاچار لوگوں میں راحت رسانی کا کام جاری ہے۔