برطانیہ کا کوروناوائرس کی تشخیص کیلئے کتوں کو تربیت دینے کا فیصلہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-April-2020

لندن،برطانیہ نے کوروناوائرس کی تشخیص کیلئے کتوں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کتے کے سونگنے سے بیماری کی تصدیق ہوجائے گی، ٹیسٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی،میڈیارپورٹس کے مطابق برٹش میڈیکل ڈکشن ڈاگز فاؤنڈیشن نے شمال مشرقی انگلینڈ میں لندن سکول آف ہائگین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈورام یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ تعاون کے تحت کتوں کے ذریعے کوروناوائرس کا پتہ چلانیاور اس بیماری کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے کتوں کو تربیت دینے کیپروگرام شروع کیا ہے۔ یہ تحقیق پچھلی تحقیق کے بعد سامنے آئی جس میں بُو کے احساس کے ذریعے کتوں کو ملیریا کا پتہ لگانے کی تربیت دی گئی تھی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ہر بیماری میں ایک مختلف بوہوتی ہے اور جس سے اس کا شکار ہونے والے شخص کی شناخت ہوجاتی ہے۔ان تینوں اداروں نے کہا کہ وہ کورونا کی نشاندہی کے لیے کتوں کو چھ ہفتوں تک تربیت دیں گے۔ اگر یہ طریقہ کامیاب رہتا ہے تواس سے کورونا کے مریض کا کسی میڈیکل ٹیسٹ کے لمبے چوڑے تردد کے بجائے محض کتے کے سونگنے سے اس کی بیماری کی تصدیق ہوجائے گی۔میڈیکل ڈائیٹیشن ڈاگ فاؤنڈیشن پہلے بھی کتوں کو کینسر ، پارکنسن اور بیکٹیریل انفیکشن جیسی بیماریوں کا پتہ لگانے کے لیے تربیت دے چکی ہے۔