بزمِ صدف انٹرنیشنل کوآپریٹیو لائبریری- لاک ڈائون کے دوران ری سرچ اسکالرس رابطہ کریں

تاثیر اردو نیوز نیٹورک: ‘ Apr 19, 2020

عالمی سطح پر لاک ڈائون سے ہر طبقے کو نئے نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بزمِ صدف نے اعلا تعلیم کے لیے وقف پورے ہندوپاک اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اردو کے ری سرچ اسکالرس کو درپیش مسائل کے سلسلے سے ایک امداد ِ باہمی آن لائن کتب خانہ (Cooperative Online Library) کے تصوّر کو زمین پر اُتارنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ہمارے ہونہار طلبااور تحقیق کاروں کوعملی طور پر پیش آنے والی مشکلات میں یہ لائبریری معاونت کرے گی۔ ہمارے طلبہ اپنے گھروں سے نہیں نکل سکتے اور کتب خانوں تک پہنچنے کی کوئی صورت نہیں ۔ ہم نے ایسے ماہرین کو اس واٹس ایپ گروپ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے جو ان طلبا کو ضروری مواد فراہم کرا سکیںگے۔ جس کتاب کی پی ڈی ایف(PDF) فائل مل سکتی ہو، اُسے پیش کیا جائے گا اور کسی کتاب کا کوئی باب یا ضروری چند صفحات درکار ہوں تو انھیں شِیَر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سے لاک ڈائون کی مدّت میں اردو طلبہ و طالبات اپنے تحقیقی کاموں میں سست نہیں پڑیںگے اور اپنے وقت کو ضایع ہونے سے بچا لیں گے۔

شہاب الدین احمد سُفیان احمد صفدرامام قادری
چیر مین مہتمم: کو آپریٹیو لائبریری ڈائرکٹر
رابطہ: 91-9430466321 -91-9999154083 +974-66114652