بیجل نے شب برات پر لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-April-2020

نئی دہلی،(یو این آئی) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے مسلم برادری سے اپیل کی ہے کہ شب برأت کے موقع پر لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ہی رہ کر اپنے اہل خانہ کی سلامتی کے لئےدعا کریں۔شب برأت کل یعنی 9اپریل کو ہے۔مسٹر بیجل نے آج کہا کہ ’’شب برات کے موقع پر میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ کورونا وبا کے اس وقت میں شب برأت گھر پر ہی منائیں۔اپنے خاندان کی حفاظت اور صحت کے ساتھ سبھی طبی عملے کی صحت اور حفاظت کی بھی دعا کریں۔‘‘دہلی میں کورونا وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔یہاں متاثرین کی تعداد 576ہے جبکہ 9افراد کی اب تک موت ہو چکی ہے۔