جامعہ کے پروفیسر کو ملا شاستری انڈو کینڈین کولیبریٹیو انسٹی ٹیوشنل ریسرچ گرانٹ:

جامعہ ملیہ اسلامیہ، شعبہ سوشل ورک کے پروفیسر زبیر مینائی کو انڈو کینڈین کولیبریٹیو انسٹی ٹیوشنل ریسرچ گرانٹ ، 2019-20 سے نوازا گیا ہے۔  وہ یونیورسٹی آف کیلگری ، کینیڈا کی پروفیسر کرسٹین والش کے ساتھ  بچوں کی دلچسپی اور ہندوستان میں ان کی نگہداشت کی اصلاحات پر تحقیق کرنے کے لئے تعاون کریں گے۔

دو سال کی گرانٹ کے دوران ہندوستان اور کینیڈا کے محققین کی ٹیم تحقیق پر فوکس کرے گی۔

پروفیسر زبیر مینائی کی ٹیم میں پروفیسر شیما علیم اور ایک ریسرچ اسکالر شامل ہیں جبکہ پروفیسر کرسٹین والش کی سربراہی میں کینیڈا کی ٹیم میں کینیڈا کی یونیورسٹی آف کیلگری کی پروفیسر ڈوروتی بدراس اور انجلیک سی جینی شامل ہیں۔

پروفیسر مینائی یونیورسٹی کے سینٹر فار ارلی چائلڈ ڈیویلپمنٹ اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔