روز مرہ کی کمائی سے گھر چلانے والے لوگ پریشان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-April-2020

سمستی پور (فیروز عالم)یوتھ ٹیم بلبھدر پور و سجاد میموریل ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے انفیکشن کو لیکر کئے گئے لاکڈاون میں ہزاروں غریب مزدور روزہ مرہ کی کمائی سے گھر چلانے والے کسان وغیرہ کے درمیان خوردنی اشیاء سمیت ماسک وغیرہ تقسیم کئے گئے،اس موقع پر سلیم چشتی،ارشاد سکو،شکیل،مسلم،تاج بابو عبدالرحمن، ہم،محمد فیروز،محمد حسین،وغیرہ نے کہا کہ ہم لوگوں کی یہ کوشش ہے کہ ہم لوگ ہر اس لاچار مجبور لوگوں تک پہنچے گے جو حقیقت میں ضرورت مند ہیں،اور ہم لوگ اس وقت تک یہ کام جاری رکھیں گے جب تک لاکڈاون ختم نہیں ہو جاتا ہے۔