روہت نے کورونا سے لڑنے کیلئے دئے 80 لاکھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-April-2020

ممبئی،(یو این آئی ) ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے منگل کو 80 لاکھ روپے دیے۔کورونا سے لڑنے کے لئے کھیل کی دنیا کی مختلف ہستیاں سامنے آکر حکومت کو مدد دے رہی ہیں۔ 32 سالہ اوپنر روہت نے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں 45 لاکھ، مہاراشٹر وزیر اعلی راحت فنڈ میں 25 لاکھ، زومیٹو فيڈنگ انڈیا کو پانچ لاکھ اور ویلفیئر اسٹرے ڈوگزکو پانچ لاکھ روپے دیئے ہیں۔روہت نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو واپس پٹری پر لانا ہے جس کے لئے میں نے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں 45 لاکھ، مہاراشٹر وزیر اعلی راحت فنڈ میں 25 لاکھ، فيڈنگ انڈیا کو پانچ لاکھ اور ویلفیئر آف اسٹرے ڈوگز کو پانچ لاکھ روپے دیے ہیں ۔ یہ وقت وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔روہت سے پہلے ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی بیوی انوشکا نے بھی مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا تھا۔ اس کے علاوہ کرکٹ آئکن سچن تندولکر، بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی، سریش رینا اور اجنکیا رہانے سمیت کئی دیگر کرکٹرز نے بھی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔