شوٹر انکر نے کورونا سے لڑنے میں دی ڈیڑھ لاکھ کی مدد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-April-2020

نئی دہلی،(یو این آئی ) دنیا کے نمبر ایک ڈبل ٹریپ شوٹر رہ چکے انکر متل نے خطرناک وائرس کورونا کے خلاف ملک کی جنگ میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی مدد دی ہے۔ہریانہ کے شوٹر انکر نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک لاکھ روپے اور ہریانہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں 51 ہزار روپے کی مدد کی ہے۔ انکر نے کہا کہ کورونا کے خلاف ملک بھر میں چل رہی جنگ میں سب کو متحد رہنا اور اپنی طرف سے مدد کرنی ہے۔ ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں میرا بھی فرض بنتا ہے کہ میں بھی اپنی طرف سے کچھ مدد کروں۔ میں ساتھ ساتھ ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔