شہر کے سلم علاقوں میں مقیم غرباء میں فوڈپیکٹس کی تقسیم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-April-2020

حیدرآباد۔ :(پریس نوٹ) ریاست تلنگانہ میں جاری لاک ڈاون کے پیش نظر غریب افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اپنی دو وقت کی روٹی کو لیکر کافی پریشان ہے۔شہر میں جگہ جگہ غرباء کیلئے غدائی اشیاء پر مشتمل پیاکٹس تقسیم کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب مختلف تنظیموں کے سربراہان کھانے کے پیکٹس بھی تقسیم کررہے ہیں۔سینئر ٹی آر ایس قائد محمد شکیل علی گذشتہ دس روز سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 10 کیلو پرمشتمل اشیائے خوردونوش کے پیاکٹس تیار کرکے غرباء کے مکانات پہنچ کر ان کے حوالے کررہے ہیں۔وہ یہ کام اپنے ساتھیوں عباس قادری محمد سلیم محمد اظہر سعید علی محمدمشتاق محمدریاض اور محمد فیاض کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے غرباء کی مدد کیلئے صرف حیدرآباد میں غذائی پیکٹس تقسیم نہیں کئے بلکہ اضلاع کو بھی غذائی پیاکٹس روانہ کررہے ہیں تاکہ وہاں کے بھی غریب افراد کو اپنی زندگی گذر بسر کرنے کیلئے آسانی ہو۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام جب سے لاک ڈاون ہوا ہے انتہائی پریشانی کی حالت میں زندگی گذاررہے ہیں۔ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔بعض غریب و مستحق افراد کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے کترارہے ہیں ایسے میں تمام افراد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ جات میں غریبوں کی مدد کیلئے آگے آئیں اور دل کھول کر غرباء و مستحق افرادمیں اشیائے ضروریہ کی تقسیم عمل میں لائیں۔انہوں نے اہل خیر و متمول حضرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے اختتام تک غرباء میں امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے اگر کوئی حضرات تعاون کرنا چاہتے ہیں تو ان کے اکائونٹ نمبر 31420100003482 بنک آف بروڈہ مہدی پٹنم برانچ IFSC Code BARBOMEHDIP پر راست زر تعاون کے علاوہ 9705475970 گوگل پے پر بھی تعاون کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوبھی حضرات تعاون کریں گے ان کے پیسوں سے اشیائے ضروریہ خرید کر غرباء میں تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے مخیر حضرات سے دل کھول کر تعاون کرنے کی اپیل کی۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8639705075 پرربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔