غریب وبےسہارا لوگوں کے درمیان مفت کھانے کا نظم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-April-2020

سمستی پور (فیروز عالم) مسلسل اسٹیشن احاطہ سمستی پور میں 26 مارچ سے آئ آر سی ٹی سی،کے مدد سے غریب لاچار بے سہارا لوگوں کے درمیان مفت میں کھانے کا نظم کر رہے ہیں،مسٹر دلیپ کمار اور ابھینندن 26.3.2020 سے لیکر ابھی تک ہزاروں افراد کو کھانا مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے کھانے کے پیکٹ بھی تیار کیے اور انہیں کئی جگہوں پر ضروت مندوں تک پہنچوایا،مسٹر دلیپ نے اس کام کے لئے محکمہ تجارت کے ملازمین کی ایک ٹیم تشکیل دی ، جو غریبوں کو بے لوث روح کے ساتھ مسلسل کھانا مہیا کررہے ہیں۔ ابیھنندن کمار اس ٹیم کے ایک بہت ہی سرگرم رکن ہیں جو اس کام میں بہت زیادہ حصہ لیتے ہیں۔اور اس نیکی کے کام میں آئی آر سی ٹی سی کے تعاون کو بھی سراہا گیا ہے۔ اس طرح کی مشکل صورتحال میں صرف دلیپ کمار اور شری ابھینندن جیسے لوگ سب کو بلا تفریق لے کر معاشرے کے ساتھ اپنا فرض نبھاتے ہیں۔