مہتاب عالم کے ذریعہ غریبوں کے درمیان کھانا تقسیم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-April-2020

بہار شریف :(محمد دانش) ملک میں ہوئے لاک ڈائون کے بعد روز کمانے کھانے والے غریب لوگوں کو پریشانیوں کا شامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اسی کو دیکھتے ہوئے مقامی خاصگنج محلہ باشندہ و سماجی رہنما مہتاب عالم عرف گڈو کے ذریعہ غریب مجبور لوگوں کو کھانا کھلایا جا رہا ہے ۔اس موقع پر مہتاب عالم نے کہا کہ اس پریشانی کی گھرڑی میں غریب لوگوں کو کھانا کھلانا ثواب کا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک لاک ڈائون ختم نہیں ہو جا تا تب تک میں غریبوں کو کھا کھلاتا رہوں گا۔غورطلب ہو کہ مہتاب عالم عرف گڈو کے ذریعہ کئی دنوں سے کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے ۔