ننھے روزہ دار ……

Taasir Urdu News Network | 27 Apr 2020

عابدہ رحمٰن نے ۵ سال کی عمر میں اپنا پہلا روزہ رکھا

عابدہ رحمٰن نے پانچ سال کی چھوٹی عمر میں رمضان المبارک کا روزہ رکھ کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ جب حوصلہ مستحکم ہو تو کوئی کام مشکل نہیں۔ معلوم ہو کہ اپریل مہینے کا یہ روزہ لگ بھگ پندرہ گھنٹوں پر مشتمل ہے لیکن بچوں کی تو یہ خوبی ہوتی ہے کہ جب ارادہ کرلیتے ہیں تو مشکل سے مشکل کام کو بھی انجام دے دیتے ہیں۔ بچی کے والد جناب محمد موسیٰ رضا، جو ساہتیہ اکادمی میں اردو کا کام سنبھالتے ہیں، نے قارئین سے گزارش کی ہے کہ بچی کے لئے دعا کریں کہ اللہ پاک عابدہ رحمٰن کے روزے کو شرف قبولیت بخشے اور دنیا سے کورونا جیسی مہلک بیماری کو ختم کردے، بچی کو دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔