وسیم اکرم شین وارن کی عظیم ترین پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-April-2020

کراچی ،عظیم آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کو پاکستان کی بہترین الیون کا کپتان مقرر کیا ہے۔ شین وارن جن پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے ہیں انہوں نے اس کی خیالی الیون تشکیل دی ہے۔ شین وارن نے سعید انور کو ورلڈ کلا س اوپنر قرار دیا ہے جب کہ محمد یوسف اور انضمام کی بیٹنگ کی بھی بہت تعریف کی ہے۔ شین وارن کے مطابق شعیب اختر جیسا تیز ترین بولر نہیں دیکھا۔ وسیم اکرم بہترین سوئنگ کرانے والے بولر تھے۔ منتخب کردہ گیارہ کھلاڑیوں میں عامر سہیل، سعید انور، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، معین خان، وسیم اکرم، ثقلین مشتاق، مشتاق، احمد، شعیب اختر اور وقار یونس شامل ہیں۔