پالک چیز کوفتے بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-April-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

 اجزاء

 پالک آدھا کلو

 کاٹیج چیز 200گرام

 نمک حسب ذائقہ

 پیاز ایک عدد5

 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی

 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ

 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

 گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ

 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی

 کارن فلور دو کھانے کے چمچ

 فریش کریم چار کھانے کے چمچ

 قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ

 ہری مرچ دو سے تین عدد

 تیل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

پالک کو چوپ کرکے دھولیں اور ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ تک اُبال کر چھلنی میں ڈال دیں۔

اس کے اُوپر ٹھنڈا یخ پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کرلیں ۔

اب چاپر میں پالک اور ہری مرچیں ڈال کر چوپ کرلیں ۔

پھر اس میں نمک، کارن فلور اور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔

اس کے ساتھ ہی کاٹیج چیز میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں ۔

پھر پالک کے کوفتے بنا کر ان کے درمیان کا ٹیج چیز کی بالز رکھ کر بند کر دیں اور کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

اب ایک پین میں تیل ڈال کر ان کوفتوں کو اتنی دیر فرائی کریں کہ وہ سنہرے ہو جائیں ۔

پھر اسی پین میں تیل کم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کریں اور پھر اسے نکال کر الگ رکھ لیں ۔

اب اسی تیل میں لہسن ڈال کر کچھ دیر فرائی کریں اور پھر ٹماٹر کا پیسٹ ،نمک، لال مرچ، ہلدی اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہو جائے ۔

آخر میں اس میں کریم، گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ جب تیل علیحدہ ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں ۔

ڈش میں نکال کر اس میں فرائی کئے ہوئے کوفتے ڈال کر گرما گرم روٹی کے ساتھ شروع کریں۔