پیوش نے اسٹارٹ اپ کو ملک کا مستقبل بتایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-April-2020

نئی دہلی،(یواین آئی) تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اسٹارٹ اپ کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا سے پیدا اس بحران کی گھڑی میں تیزی سے اور مثبت نظریے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔مسٹر گوئل نے ملک بھرکے اسٹارٹ اپ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارٹ اپ سے ملک کو بہت امیدیں ہیں اور انہیں اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرگرمی سے آگے بڑھنا چاہئے۔فی الحال ملک غیر معمولی بحران کے دورسے گزر رہاہے اور اس کےلئے تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے صنعت،خصوصاً اسٹارٹ اپ کے سامنے آنے والی مشکلات پر قابو پانے کےلئے سبھی متعلقہ فریقوں کا تعاون مانگا۔اس مکالمے کےدوران کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے اثر کا جائزہ لینےکےلئے ڈیول پرس ،اہم اسٹارٹ اپ ،اینجل سرمایہ کاروں اور دیگر سمیت اسٹارٹ اپ انتظام کے دیگر فریقوں نے حصہ لیا۔اس میں صنعت اور اندرونی تجارت کو فروغ دینے والا محکمہ،کارپوریٹ امور کی وزارت، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا ،نیتی آیوگاور ایس آئی ڈی بی آئی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔مرکزی وزیر نے کہاکہ یہ اسٹارٹ اپ سرمایہ کاروں کا مثبت جذبہ ہے جو وہ اس موقع پر آگے بڑھ رہےہیں اور کورونا سے جڑی مختلف مشکلات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے ایکشن کوویڈ 19 ٹیم (اے سی ٹی)کی شروعات کا خیرمقدم کیا،جو 100کروڑ روپے کا پروگرام شروع کررہی ہے،جس مقصد ملک میں کوویڈ 19 کے اقتصادی اثرات کا مقابلہ کرنےکےلئے گرانٹ کے ذریعہ 50 سے زیادہ پہل کرنا ہے۔