چکن مدراسی ہانڈی بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-April-2020

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

 اجزاء

 چکن آدھا کلو

 نمک حسب ذائقہ

 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

پیاز ایک عدد درمیانی

 پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ

 زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

 دہی آدھی پیالی

 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی

 کلونجی ایک چائے کا چمچ

 قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ

 سونف ایک چائے کا چمچ

 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ

 کریم آدھی پیالی

 ہرادھنیا حسب پسند

 ہری مرچیں دو عدد

 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ

 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں پسی ہوئی پیاز اور ادرک لہسن ڈال کر تھوڑا سا پکائیں ،پھر چکن ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔

پھر اس میں نمک ،لال مرچ،لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچ ،پسا ہوا دھنیا،زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر تھوڑا سا پکائیں پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ،کلونجی، قصوری میتھی ،سونف اور رائی ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

آخر میں اس میں کریم ،ہرادھنیا اور مکھن ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ پکا کر چولہے سے اتارلیں۔