کورونا وائرس کے خلاف چمپارن ضلع انتظامیہ کمر بستہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-April-2020

بتیا،(انیس الوریٰ)،بتیا میں زیرتعمیرمیڈیکل کالج کا تعمیری کام جنگی پیمانے پر جاری تھا ۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا تعمیری کام متاثر ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ سے اس اسپتال کو جلد چالو کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ضلع انتظامیہ کی ٹیم بی ایم آئی سی پی ایل اور میڈیکل کالج سبھی افسران نے پچھلے دس دنوں سے اسپتال میں طبی خدمات بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔ زیر تعمیر میڈیکل اسپتال میں ابتک آئی سی یو ، میڈیکل عملے ، نر س چیمبر، ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ ، ایکسرے ، الٹراساؤنڈ، پی سی ای ٹریننگ روم سمیت ریمپ وغیرہ کی تعمیر آخری مرحلے میں ہے۔اس اسپتال میں 30سے زیادہ بیت الخلا ء کی تعمیر کرائی جاچکی ہے۔ 32 سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ تاکہ پل پل کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے۔ الٹرا ساؤنڈ میں ، آکسیجن لائننگ ، پائپ لائن ، آکسیجن سلینڈر ، بھینٹیلیٹر، ملٹی فنگشن ،مانیٹر، پینے کا پانی ، وغیرہ کا انتظام کیاچکاہے۔ ضلع مجسٹریٹ کندن کمار نے نئے میڈیکل کالج اسپتال کو فنکشن میں لانے کے لئے سبھی افسران اور ملازمین کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہم سبھی مل کر کورونا کو ہرائیں گے۔ ضلع انتظامیہ پوری طرح کمر بستہ ہیں۔ کورونا وائرس کے اس المیہ میں ضلع کے لوگ محکمہ صحت کے ذریعہ ایڈوائزری اطلاع کے صلاح پر عمل کرے اور سماجی دوری بنائے رکھیں۔