ہر گھر نل جل منصوبہ کو ایک ہفتے میں پورا کرنے کا حکم : بی ڈی او

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-April-2020

بتیا،(انیس الوریٰ)میناٹانڈ بلا ک آفس میں ہر گھر نل جل منصوبہ کو لیکر ایک اہم نشست ہوئی ۔ نشست میں حاضر سبھی افسران نے سماجی دوری کا خیال رکھا۔ نشست میں بی ڈی او راج کشور شرما نے سخت لہجے میں حاضر افسران کو حکم دیا کہ سماجی دوری کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر ہر گھر نل جل منصوبہ کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مدھوری پنچائت کے وارڈ 3,4 اور 12,13 میں کام کی رفتار کافی دھیمی ہے جسے ایک ہفتے میں ہر حال میں پورا کریں اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو متعلقہ وارڈ ممبروں پر سخت کارروائی کی جائیگی ۔