ہم نے یہ ٹھانا ہے ، ہر بھوکے کو کھلانا ہے :معیدالکلام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-April-2020

مدھوبنی،(کریم اللہ ) شہر سمیت پوری دنیا کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا سے دوچار پڑ رہاہے ، اس سلسلہ میں بھوارہ کے ایک چھوٹے سے گاوں موسٰی نگر سے معیدالکلام انصاری اور ان کی ٹیم نے غریب ونادار اور جو گھر میں رہنے پر مجبور ہیں ،روزکمانا روز کھاناپکانا کام ہے ،ایسے لوگوں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے ۔ ہندوستان کا اس معاملے میں اور بھی براحال ہے ،ہندوستانی اس تباہ کن تباہی سے دوچار ہے ،حکومت ہند کے مطالبے پر ہندوستان میں بھی 21 روزہ عوامی سطح پر لوک ڈان کر دی گئی ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا لیکن لوک ڈان کے ایام کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے ۔ اس کے وقت میں اضافے کا قوی امکان بتایا جارہا ہے ۔ ایسی صورت میں ہر معاشرے کے اندر بھوک مری تباہی بڑھ جائیگی ، اس تباہی کی روک تھام کے لئے مقامی لوگوں تنظیم وادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آگے آرہے ہیں ۔ جس میں ہر ریاست ،ہر ضلع اپنی صلاحیت کے مطابق مزدوروں وغریبوں تک خوردنی اشیاء پہونچائی جارہی ہے ۔معیدالکلام نے کہا کہ خدمت خلق سب سے بڑی عبادت ہے ،اس میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ بھورہ موسی نگر کے معیدالکلام انصاری اور ان کی ٹیم کے مطیع اللہ ، مزمل ،مختار ، وجیح اللہ ، معین الدین وغیرہ تقریبا 12 دنوں سے موسٰی نگر ،ہجرت پور ،چنپور ،پچھواری محلہ ، رحمت گنج ،راگھونگر ، درگاہ چوک ، منیار محلہ ،مہاسیٹھی ٹولہ ، پاسوان ٹولہ ،وغیرہ میں غریب مزدوروں کو گھر جاکر خوردنی اشیاء پہونچارہے ہیں ۔معیدالکلام انصاری نے کہا ہے کہ بھوارہ اور آس پاس میں کوئی بھی غریب مزدور بھوکا نہ سوئے اس کے لئے ہماری ٹیم دن رات محنت کر ہی ہے ۔