یوتھ کانگریس کی جانب سے ضروری اشیاء تقسیم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-April-2020

سیتامڑھی،(اشتیاق عالم)،سیتامڑھی ضلع یوتھ کانگریس کے صدر محمد شمس شہنواز کی قیادت میں یوتھ کانگریس کارکنان نے مہسول کے مانسپور ، بسوریا، ہریہر پور، اور رام نگرمیں سینکڑوں غریبوں کے درمیان راشن کی بسکٹ ،صابن اور دیگر ضروریات کا سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر محمد شمس نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب خاندان کے سامنے بھوک مری جیسے صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے راشن نہیں ملنے اور دیگر راشن کارڈ والے لاکھوں خاندان ایسے ہیں جن کا کوئی سننے والا نہیں ہے۔ انہوں نے یوتھ کانگریس کے قومی صدر شری نواس اور ریاست یوتھ صدر گنجن پٹیل کی ہدایت کے مطابق ضلع یوتھ کانگریس غریب خاندانوں کے بیچ لگاتارماسک ،صابن وغیرہ تقسیم کررہے ہیں۔ اس موقع پر ویرندر کشواہا ، افروزعالم، عبداللہ، طفیل احمد، پپوکمارسمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجودتھے۔