سیاست

اشوک گہلوت کاوزیرریل پرطنز،مودی کووزارت واپس لینے کامشورہ دیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Jaipur (Rajasthan) on 31-May-2020

جے پور: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ہفتہ کے روز وزیر ریلوے پیوش گوئل کو نشانہ بنایاہے کہ مزدوری سے متعلق خصوصی ٹرینوں کی قلت کے بعدپھنسے ہوئے مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانا شروع کیا ، اور وزیر اعظم کو مشورہ دیاہے کہ وہ گوئل سے وزارت لے لیں۔اشوک گہلوت کے مطابق، ہندوستانی ریلوے میں اس طرح کی افراتفری کبھی نہیں دیکھی اور نہ ہی سنی گئی۔ گہلوت نے ٹویٹ کیاہے کہ کم از کم 40 اسپیشل ٹرینیں تاخیر سے پہنچیں۔ ٹرین کواپنی منزل تک پہنچنے میں نودن لگے۔اب تک 80 اموات ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مزیدلکھاہے کہ وزیر اعظم کو میری صلاح یہ ہے کہ گوئل کو بغیر وزارت کے وزیربنایا جائے کیونکہ ہم نے آج تک ہندوستانی ریلوے میں اس طرح کے انتشار کے بارے میں نہیں سناہے۔ انہیں(گوئل) صرف بی جے پی کے لیے رقم اکٹھا کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper