اداریہ

ایک ہزار کروڑ کا راحتی پیکیج

Dr.Mohammad Gauhar
Written by Dr.Mohammad Gauhar

تاثیر اردو نیوز نیٹورک : May 22, 2020

ایڈیٹر کے قلم سے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز امفان طوفان سے تباہ ہونے والےمغربی بنگال کے کئی اضلاع کا فضائی دورہ کیا اور ریاست کے لئے ایک ہزارکروڑ کا راحتی پیکیج دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ابتدائی طور پر مرکزی حکومت نے ایک ہزار کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے ممتا بنرجی کے ساتھ امفان طوفان سے ہونے والی تباہیوں کا فضائی جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ امفان طوفان نے بنگال میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور لاکھوں کروڑروپے کے نقصانات ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بنگال کو اس مصیبت سے نکالنے کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال جلد سے جلد دوبارہ کھڑا کرنے ور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جلد ہی مرکزی حکومت کی ایک ٹیم بنگال کا دورہ کرے گی اور زراعت، بجلی،کمیونیکیشن،سڑک، مکانات اور دیگر نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد پورا خاکہ بنائے گی۔ بازآباد کاری کیلئے موثر یوجنا بنائی جائے گی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بنگال کو از سرنو کھڑا کرنے کیلئے جو بھیضروریا ت ہوگی اس کو پورا کرنے کیلئے ہم کھڑے رہیں گے۔وزیرا عظم مودی نے کہاکہ فوری طور پر ہم نے بنگال حکومت کو ایک ہزار کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ جلد سے جلد بازآبادکاری کا کام شروع کیا جاسکے۔ وزیر اعظم کے اس اعلان پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ نقصان ایک لاکھ کروڑ کا ہوا ہے اور پیکیج صرف ایک ہزار کروڑ کا دیا جا رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ایک ہزار کروڑ کے راحت پیکیج کااعلان تو کر دیا لیکن اس کے حوالہ سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔ یہ پیسہ کب ملے گا اور کیا یہ پیشگی رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امفان طوفان سے ایک لاکھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے اور 56 ہزار کروڑ روپے تو ہمارے ہی مرکز پر بقایہ ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کے دن آئے امفان طوفان میں 77 افراد کی موت اور بھاری مالی نقصان ہوا۔ کئی لاکھ مکانات منہدم ہوگئے اور ہزار ہیکڑ زمین تباہ و برباد ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ بنگال میں ایسی تباہی میں نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہرطرف تباہی و بربادی کا منظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ مل کر بنگال کو کھڑا کرنے کا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ بنگال کو از سر نو کھڑا کرنے کے لئے ملک کے عوام بھی آگے آئیں۔ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو بنگال کا فضائی دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لینے کی دعوت دی تھی۔اس کے بعد ہی وزیرا عظم نے بنگال کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

ڈاکٹر محمد گوہر
چیف ایڈیٹر، روزنامہ تا ثیر

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Dr.Mohammad Gauhar

Editor of this multi edition Newspaper is one of the most talented and highly qualified persons. He has got farsightedness with best vision to make the business highly recognized not only India but around the globe.

The main objective of his business is to provide jobs to the talented persons in world's most comfortable and amicable environment without any consideration of caste and creed in this jobless era.

Vast vision, positive thinking, hardworking and eagle-eyed personality Dr Gauhar has left not even a single stone upturned to escalate Taasir beyond the sky and the endeavor is still going one. His quote for a business is "Sky is not the limit"