Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فیچر کالمز

عورت کا صبر اور اس کا انعام *

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Faizabad (UP) | May 06, 2020

الله سبحانہ وتعالیٰ نے ہمیں بہت ساری نعمتوں سے سرفراز فرمایا ہے مال کی نعمت,  صحت و سلامتی کی نعمت ,خاوند اور بیوی کی نعمت , ال و اولاد کی نعمت اور سب سے بڑی نعمت جس سے رب نے ہمیں سرفرازی کے تمغہ سے نوازا وہ دین اسلام اور آقا صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی نعمت,  یہ نعمتیں اس لئے ملی تھیں تاکہ الله تعالیٰ کا شکر عظیم بجا لائیں ہم ہو  مرد ہو یا عورت بوڑھے ہو یا جوان نعمت پا کر الله کو بھول گئے ۔اور اگر یاد رہی تو دنیا اور اس کی الفت ہم دنیا کی دیدہ زیب سر مستیوں میں مست ہوگئے۔مثلا شراب نوشی زنا کاری عیاشی مکاری بے حیائی بے ایمانی رنگ رلیاں عام ہو گئی الله سبحانہ تعالیٰ نے اس کا نقشہ کچھ اس طرح کھیچا ہے الهاكم التكاثر (التكاثر)ترجمہ نہیں غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے ( كنز الايمان)الله تعالیٰ کی طاعات سے اس سے معلوم ہوا کہ کثرت مال کی حرص اور اس پر مفاخرت مزموم ہے اور اس میں مبتلا ہو کر آدمی سعادت اخرویہ سے محروم رہ جاتا ہے (اے لوگو دولت دنیا پہ فخر کرنے والو عیش وعشرت میں اپنے رب کی یاد سے غافل ہونے والوں عیش و مستی کی یہ چیزیں اخروی زندگی میں کچھ کام نہ اے گی رب کے غضب اور عتاب اور اس کی پکڑ سے تمہیں کوئی نجات دلانے والا نہ ہوگا اگر تمہارے کوئی چیز کام اے گا تو وہ تمھارا نیک عمل اور الفت سید الوری صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم اور الفت رسول الله اور عمل صالح کے ہی زریعے تم جنت میں جا سکتے ہو ورنہ تو تمہارا مسکن جہنم ہوگا ۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان مقدس ومن يعمل من الصلحت من ذكراو انثي وهو مومن ف اولئك يدخلون الجنة و لا يظلمون نقیرا(النساء ١٢٤)ترجمہ اور جو کچھ بھلے کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور ہو مسلمان تو وہ جنت میں داخل کئے جائیں گے اور انہیں تل بہر نقصان نہ دیا جائے گا (کنزالایمان)

اس لئے دنیا کی فکر چھوڑ آخرت کی فکر کریں اور نیک کام کریں اور جب رب سبحانہ تعالیٰ کا یہ فرمان نازل ہوا وانذر عشيرتك الاقربين (الشعراء ٢١٤)

ترجمہ اور اے محبوب اپنے قریب تر رشتہ داروں کو ڈارؤ (کنزالایمان)

عورت مسلمان ھو فقط عائشہ یا فاطمہ نام رکھ لینے سے عورت مسلمان نہیں بن جاتی مسلمان وہ نیک خاتون ہے جس کے کردار وگفتار سے یہ واضح ہو کہ وہ مسلمان خاتون ہے مومن اور مومنہ کی وضاحت حدیث جبرائیل علیہ السلام سے ظاہر اور باہر ہے اور حدیث جبرائیل میں مومن اور اسلام کی تعریف کچھ اس طرح بیان کی گئی ہے الاسلام ان تشهد ان لا إله الا الله وان محمدا رسول الله وتقيم الصلاة و توتي الزكاة وتصوم رمضان و تحج البيت ان استطعت اليه سبيلا

ترجمہ اسلام یہ ہے کہ تم گواہی دو الله کا سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں نماز قائم کرو زکاۃ دو اور رمضان کے روزے رکھو کعبہ کا حج کرو اور اگر وہاں تک پہونچ سکو (مشکوۃ شریف کتاب الایمان )

کیا عورتیں اسلام کے ان پانچ ارکان کا آئینہ دار ہے اگر عورت اللہ اوراس کے رسول پر ایمان لانے کا اقرار کرتی تو دن ورات میں پانچ وقت نماز قائم کرنی ہوگی اگر ایسا نہیں کرتی تو وہ عورت چہ جاے کہ عائشہ ہو مسلمان نہیں ہوسکتی

خرد نہ کھ بھی دیا لاالہ کیا حاصل

دل و نگاہ مسلمان نہیں تو کچھ بھی نہیں

الله کے نبی صلی الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا فاتقوا الله في النساء

ترجمہ اے لوگو تم عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو (مسلم شریف)

ایک دوسری حدیث میں ہےخيركم خير كم لاهله و انا خير كم لاهلي

ترجمہ تم میں سب سے بھترین آدمی وہ ہے جو اپنے اہل وعیال کے لئے بہترین ہو اور تم میں اپنے اہل عیال کے لیے سب سے بھترین ہوں

پھر بھی اگر شوہر آپ یہ ظلم کرتا ھے حق مارتا هے تومیں آپ کو نصیحت کرتا ہوں اپ اپنی ذمہ داری نبھائیں اور شوہر کے ظلم پر صبر کریں اور یہ جان لیں کہ ظالم شوہر کے ظلم یہ صبر کرنے کا بدلہ جنت ہے

وعن عبد الله بن عمرو قال قال رسول الله صلي الله عليه وسلم الدنيا كلها متاع في خير متاع الدنيا المرأة الصالحة

ترجمہ حضرت عبداللہ بن عمرو سے فرماتے ہیں فرمایا یا رسول الله صلی الله عليه وسلم نے کہ دنیا ایک برتنے ک سامان ہے اور دنیا کا بھترین سامان نیک بی بی ہے( کتاب النکاح مشکوۃ شریف)

انسان اسے برت کر چھوڑ جاتا ھے رب تعالیٰ فرماتا هے قل متاع الدنيا قليل صوفیاء فرماتے ہیں کہ اگر دنیا دین سے مل جاے تو لازوال دولت ہے قطرے کو ہزار خطرے ہیں دریا سے مل جاےتو روانی طغیانی سب کچھ اس میں آجاتی ھے اور خطرات سے باہر ہو جاتا ہے

کیونکہ نیک بیوی مرد کو نیک بنا دیتی ھے وہ اخروی نعمتوں سے ہےحضرت علی رضی الله عنہ نے ربنا اتنا في الدنيا حسنة کی تفسیر میں فرمایا کہ خدایا ہم کو دنیا میں نیک بیوی دے آخرت میں اعلی حور عطاء فرما اور آگ یعنی خراب بیوی کے عذاب سے بچا(مرقات)اچھے بیوی خدا کی نعمت اور رحمت ہے ایسی ہی بری بیوی خدا کا عذاب عبرت کے طور پر ایک واقعہ پیش خدمت ہے ایک

خاتون کا شوہر جب سفر سے لوٹا تو اس کے بھائی نے فوراً اپنی بھابھی پر الزام لگادیا کہ تمہاری بیوی نے مجھے بدکاری پر  اکسایا تھالیکن میں نے منع کیا، شوہر نے بغیر سوچے سمجھے اسی وقت پارسا بیوی کو طلاق دیدی

بیان کیا جاتا ہے کہ ایک نیک شخص نے نہایت خوبرو و پرہیز گار خاتون سے شادی کی، دونوں ایک دوسرے سے خوب محبت کرتے تھے، مسرت بھرے دن گزر رہے تھے،ایک مرتبہ شوہر کو طلب رزق کے لئے سفر کی حاجت آپڑی، فکر لاحق ہوئی کہ اپنی بیوی کو گھر میں تنہا کیسے چھوڑے، قرابت داروں میں کسی معتبر شخص کی تلاش شروع کی، اسے اپنے سگے بھائی کے علاوہ کوئی معتبر ذمہ دار نہ ملا، بھائی کے گھر میں بیوی کو چھوڑا ، مگر پیارے نبیﷺ کا یہ فرمان بھول گیا ’’الحمو الموت‘‘ دیور موت ہے، اور وہ سفر پر روانہ ہوگیا۔

دن گزرتے گئے، ایک روز دیور نے اپنی بھابھی کو شہوت رانی پر اکسایا، مگر اس پاکباز خاتون نے اسے سختی سے ڈانٹا اور کہا : تم چاہتے ہو کہ میری عزت کی دھجیاں بکھیرو اور میں شوہر کی خائن بن جاؤں، ہرگز نہیں! دیور نے بھابھی کو رسوا کرنے کی دھمکی دی ، مگر بھابھی پر دھمکی کا اثر نہیں ہوا، کہا :تم جو کرنا چاہو کرو، میرے ساتھ میرا رب ہے۔ اس نیک خاتون کا شوہر جب سفر سے لوٹا تو اس کے بھائی نے فوراً اپنی بھابھی پر الزام لگادیا کہ تمہاری بیوی نے مجھے بدکاری پر اکسایا تھالیکن میں نے منع کیا، شوہر نے بغیر سوچے سمجھے اسی وقت پارسا بیوی کو طلاق دیدی اور کہا: مجھے اپنی بیوی سے کچھ نہیں سننا ہے، میرا بھائی سچا ہے…

وہ متقی اور خدا ترس خاتون گھر سے انجان منزل کی طرف نکل پڑی، راستے میں ایک عابد و زاہد کا گھر پڑا، دروازہ پر دستک دی اور اپنی ساری کہانی عابد سے کہہ ڈالی، اس عبادت گزار بندے نے اپنے چھوٹے بیٹے کی نگہداشت پر اسے مامور کردیا، ایک دن عابد گھر سے کسی کام کے لئے باہر گیا، گھر کا نوکر موقع پاکر اس خاتون پر ڈورے ڈالنے لگا، مگر عزم و ثبات کی پیکر نے اللہ کی معصیت سے انکار کیا، اور کہا: نبی ﷺ نے ہم سب کو تنبیہ کی ہے کہ کوئی شخص کسی اجنبی خاتون کے ساتھ خلوت میں ہرگز نہ ہو، اس لئے کہ ان کا تیسرا شیطان ہوتا ہے، نوکر نے خاتون کو دھمکی دی کہ میں تمہیں بڑی مصیبت میں پھنسا دونگا، مگر اس پیکر عفت کے پاؤں میں لغزش بھی نہیں آئی، نوکر نے عابد کے بچے کو قتل کردیا اور عابد کے گھر لوٹنے پر قتل کا الزام اس خاتون پر عائد کردیا، اس اللہ والے عابد کو غصہ تو بہت آیا مگر اللہ سے اجر کی امید باندھ کر صبر کر گیا، دو دینار اجرت کے طور پر خاتون کو دئے اور گھر چھوڑنے کا حکم دیا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: غصہ پی جانے والوں اور عفو ودرگزر کرنے والوں کو اللہ محبوب رکھتا ہے

عابد کا گھر چھوڑا ،شہر کی طرف رخ کیا، وہاں دیکھا کہ ایک بھیڑ ایک شخص کو پیٹے جارہی ہے، اس نے پوچھا تم لوگ اسے کیوں مار رہے ہو؟ ایک آدمی نے بتایا اس کے ذمہ قرض ہے یا تو قرض ادا کرے یا ہماری غلامی کرے، خاتون نے پوچھا اس پر کتنا قرض ؟ کہا: دو دینار، اس پر خاتون نے انہیں دو دینار دیکر اس شخص کو آزاد کرایا، آزاد ہونے والے شخص نے پوچھا تم کون ہو؟ اس خاتون نے اپنی پوری کہانی بیان کردی، اس پر اس آدمی نے کہا: کہ ہم دونوں ساتھ کام کریں گے اور نفع برابر بانٹ لیں گے، خاتون نے حامی بھر دی، اس آدمی نے کہا ہم یہ گندی بستی چھوڑ کر سمندری سفر پر نکلتے ہیں، خاتون نے کہا ٹھیک ہے، دونوں کشتی کے پاس پہونچے ، نوجوان نے کہا کہ پہلے تم کشتی پر سوار ہو، وہ سوار ہوگئی اور وہ شخص کشتی کے مالک کے پاس گیا اور کہا: یہ میری لونڈی ہے میں اسے فروخت کرنا چاہتا ہوں، چنانچہ کشتی کے مالک نے پیسے چکائے اور خاتون کو اس کی لاعلمی میں اسے خرید لیا، وہ شخص پیسہ لیکر بھاگ نکلا، کشتی روانہ ہوئی، خاتون اس شخص کو ڈھونڈنے لگی مگر نہیں پایا، کشتی کے عملہ نے اسے گھیر لیا اور اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگے، خاتون کو تعجب ہوا، اس پر کشتی کے کپتان نے بتایا کہ میں نے تمہیں تمہارے مالک سے خرید لیا ہے اور اب تم وہ سب کرو جس کا حکم دیا جائے، اس نے ملتجیانہ لہجے میں کہا: میں اللہ کی نافرمانی نہیں کرسکتی مجھے چھوڑ دو ، یہ کہنا ہی تھا کہ سمندر میں آندھی اور طوفان آیا، کشتی ڈوب گئی ، جہاز کا عملہ اور سارے مسافر ڈوب گئے لیکن وہ صابر خاتون بچ گئی، اس وقت امیر شہر ساحل سمندر پر تفریح میں مشغول تھا، بے موسم کی آندھی کو دیکھ کر وہ بھی گھبرایا لیکن اس کا اثر ساحل پر نہیں تھا، پھر یکایک اس کی نگاہ اس خاتون پر پڑی جو ایک تختہ کے سہارے ساحل کی طرف آرہی تھی، امیر نے گارڈوں کو حکم دیا کہ اسے میرے پاس لایا جائے…

اس خاتون کو محل لے جایا گیا، ماہر اطباء کی نگرانی میں اس کا علاج شروع ہوا، جب اسے افاقہ ہوا تو امیر شہر نے اس سے دریافت کیا تو اس نے ساری حکایت بیان کر ڈالی، دیور کی خیانت سے لیکر کشتی والوں کی شرارت تک سارے واقعے بیان کئے، حاکم شہر کو اس کے صبر نے موہ لیااور اس سے شادی کرلی، امور سلطنت میں مشیر کار کی حیثیت ملی اور چند ہی دنوں میں اس کی زبردست رائے اور قوت فیصلہ کی شہرت دور دور تک پھیل گئی…

وقت گزرتا رہا، نیک حاکم کا انتقال ہوگیا، اعیان شہر اکٹھا ہوئے، کہ کس کو اب حاکم بنایا جائے، متفقہ طور پہ لوگوں نے اس ذہین اور عاقل خاتون (زوجۂ امیر شہر) کو اپنا امیر منتخب کرلیا، حاکم بنتے ہی اس خاتون نے ایک وسیع میدان میں کرسی لگانے کا اور شہر کے تمام مردوں کو حاضر ہونے کا حکم دیا، تمام مرد حضرات اس کے سامنے سے گزرنے لگے، اس نے اپنے سابق شوہر کو دیکھا اور کنارے ہوجانے کا اشارہ کیا، پھر اس کے بھائی (دیور) کو کنارے ہونے کا حکم دیا، عابد کو بھی ایک کنارے کیا، پھر اس نے عابد کے نوکر کو دیکھا اسے بھی مجمع سے الگ کھڑے ہونے کا حکم دیا پھر اس خبیث شخص کو دیکھا جسے اس خاتون نے آزاد کرایا تھا، اسے بھی کنارے کھڑے ہونے کا حکم دیا۔…

اب باری باری فیصلہ کرنے لگی، سب سے پہلے سابق شوہر سے مخاطب ہوئی: تم کو تمہارے بھائی نے دھوکے میں رکھا اس لئے بری ہو، لیکن تمہارے بھائی کو حد قذف لگائی جائے گی اس لئے کہ اس نے مجھ پر جھوٹی تہمت لگائی تھی، پھر عابد سے مخاطب ہوئی اور کہا: تم کو تمہارے خادم نے گمراہ کیا لہٰذا تم بھی بری ہو ، لیکن تمہارا خادم قصاصاً قتل کیا جائے گا، کیونکہ اسی نے تمہارے بچے کو قتل کیا تھا، پھر وہ مخاطب ہوئی اس خبیث سے: تمہیں حبس دوام کی سزا دی جاتی ہے، تمہاری خیانت اور ایسی عورت کو فروخت کردینے کے جرم میں، جس نے تجھے غلامی سے نجات دلائی تھی…

اللہ کی ذات پاک ہے ، کسی

 کے اچھے عمل کو ضائع ہونے نہیں دیتا، فرماتا ہے: جو اللہ سے تقویٰ اختیار کرتا ہے اللہ اس کے لئے ایسے راستے ہموار کردیتا ہے اور ایسی جگہ سے رزق عطا کرتا ہے جس کا اسے گمان نہیں ہوتا۔

دیکھا آپ نے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے کرب و بلاء میں گرفتار خاتون کی مدد کی، تقویٰ مومن کا شعار ہے یہ شعار ہمیشہ باقی رہنا چاہئے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ تقویٰ ہی کی وجہ سے سخت حالات کو موافق و سازگار بنادیتا ہے۔

عربی سے ترجمہ…

اسلامک ریسرچ اسکالر المفتی محمد ضیاء الحق قادری فیض آبادی

9721009708

About the author

Taasir Newspaper