جھارکھنڈ

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ آئی اےایس ایسو سی ایشن کی جانب سے 7لاکھ23 ہزار401 روپئے چیک سونپا گیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Ranchi (Jharkhand) | May 22, 2020

رانچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ آئی اے ایس ایسو سی ایشن کی جانب سے سات لاکھ 23 ہزار 401 روپئے کا چیک کورونا وائرس سے بچاو اور روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ راحت فنڈ کے لئے سونپا گیا۔ موقع پر وزیراعلیٰ نے آئی اے ایس ایسو سی ایشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسو سی ایشن کی امدادی رقم کورونا سے لڑائی میں مدد کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ وائرس کے اس مشکل وقت میں لوگ آگے آکر حکومت کا تعاون کریں۔ اس موقع پر چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ، پرنسپل سکریٹری لیبر، انتظامی سدھار نیز سرکاری زبان محکمہ اور کیبنیٹ سکریٹریٹ اور نگرانی محکمہ اجئے کمار سنگھ اور پرنسپل سکریٹری جنگلات، ماحولیات اور آب وہوا تبدیلی محکمہ امریندر پرتاپ سنگھ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper