اس ایس پی کے واٹس اپپ پر کریں شکایت

Taasir Urdu News Network | Darbhanga (Bihar) on 23-May-2020

دربھنگہ: دربھنگہ پولیس لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے میں مصروف ہے ، وہ عوامی شکایات کے لیے بھی سنجیدہ ہے۔اس سے متعلق معلومات دیتے ہوئے دربھنگہ کے ایس ایس پی بابو رام نے اس نمائندہ خصوصی کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ تر لوگ شکایات کی درخواستیں وغیرہ نہیں دے سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وہ واٹس ایپ کے ذریعے انکے آفیشل نمبر 9431822992 پر یا دربھنگہ پولیس کے آفیشل فیس بک پیج پر شکایت درج کرسکتے ہیں۔ ان شکایات پر درخواست کے مقابلے میں تیز رفتاری سے کارروائی کی جائے گی۔