اللہ کی رحمتیں ہماری زندگیوں میں خوشحالی اورکامیابیاں لائے، جوہی چاولہ

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra) on 27-May-2020

ممبئی: عید کے موقع پربالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ خدا ہماری زندگیوں میں خوشیاں اورکامیابیاں لائے۔بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ جوہی چاولہ نے عید کے پرمسرت موقع پرسب کو عید مبارک کہتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمتیں ہماری زندگیوں میں خوشیاں، محبت اورخوشحالی لائیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ امید کرتی ہوں رمضان کے اختتام کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کا بھی اختتام ہوجائے اورسب کی مانگی ہوئی دعائیں قبول ہوجائیں۔