آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق کھیلنا واقعی عجیب لگے گا: سنگاکارا

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 31-May-2020

نئی دہلی : سری لنکا کے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہدایات کے تحت کرکٹ کھیلنا عجیب لگے گا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے بہتر کوئی اور متبادل نہیں ہے۔آئی سی سی نے حال ہی میں دنیا بھر میں کرکٹ بحال کرنے کے لئے وسیع ہدایات جاری کئے ہیں اور ساتھ ہی کورونا وبا سے بچنے کیلئے سخت پروٹوکول بنائے ہیں۔سنگاکارا نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہدایات کھلاڑیوں کو روکیںگے، ان کے کھیلنے کی راہ میں رکاوٹ پہنچائیںگے ، یہ واقعی عجیب ہوگا اور جب میں اس کے بارے میں سوچتا ہوں تو یہ مجھے بھی عجیب لگ رہا ہے۔ لیکن صحت اور حفاظت بہت اہم ہے۔اس وقت صحت سب سے اہم ہے، خاص طور پرکھلاڑیوں کے لئے تاکہ کرکٹ میں واپسی پر ان کا اعتماد بڑھے اور شاید کچھ وقت بعد ناظرین کے لئے بھی اسٹیڈیم کھولے جا سکیں۔