اہل خیرحضرات کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان راحتی اشیا تقسیم

Taasir Urdu News Network | Madhubani (Bihar) on 08-May-2019

مدھوبنی،: پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے لوک ڈاؤن لگا ہوا ہے ہندوستان میں بھی لوک ڈاؤن ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہر شخص کو مدد کا ہاتھ بٹانا چاہیے امیر لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ غریب مفلس کی مدد کریں ممبئی کے محمد ندیم نے کہا کہ کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا جب تک ہماری زندگی باقی ہء بہار کے لوگوں کو اپنی وسعت کے مطابق مدد کرتے رہیں گےآج 20 غریبوں کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم کیا ہےجس میں بھائی محمد عامر فیشن ممبئی اور محمد عامر شمار اینڈ کمپنی ممبئی کے طرف سے دس دس غریب لوگوں کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم کیا گیس گزشتہ روز بھائی ندیم صاحب کے ذریعہ 46 غریبوں کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم کیا جا چکا ہے یہ امداد اندھرا ٹھاری بلاک کے اندھرا گاؤں واقع مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ کے مہتمم مولانا معین اللہ نعمانی کی نگرانی میں غریب و نادار مسلمان اور غیر مسلم بھائیوں کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم چل رہا ہےابھی تک کل 475 افراد کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم کیا جا چکا ھے۔ جس میں دس کیلو چاول،پانچ کیلو آٹا،دو کیلو چنا دال،ایک کیلو تیل،ایک کیلو چینی ،ایک سو گرام چائے پتی ،اور مسالہ وغیرہ دیا جاتا ھے اس طرح ممبئی سے امداد کرنے والوں میں بھائی عامر اور عارف بھائی سلیم، بھائی جاوید قاضی جوگیشوری،بھائی اظہر علی ،بھائی جاوید باندرہ اور مولانا سلمان شامل ہیں مولانا معین اللہ نعمانی نے قارئین سے کہا کہ آپ حضرات پوری امت مسلمہ کے ساتھ باالخصوص ان حضرات کے لئے دعا فرما ئیں جو یقینا ان حالات میں غریب و نادار لوگ فاقہ کے شکار تھے ان حضراتِ نے بھر پور امداد فرمائی ہے مدرسہ ہٰذا کے معاون حافظ عبدالرزاق سرپرست ہیں راحتی اشیاء تقسیم کرنے میں جو حضرات اپنے ہاتھوں سے راحتی اشیاء دیے ان میں ڈاکٹر طارق انور،ماسٹر ابن الحسن،صلاح الدین نیتا، ماسٹر ممتاز ،پروفیسر محی الدین،انجینئر عطاء الرحمن ،محمد اشرف شاہ اور انصار الحق ڈیلر مولوی خورشید مولانا عبد اللہ قاسمی پیش پیش تھے۔