ایم زیڈ اسٹڈی سینٹر شاندار روایت برقرار رکھنے میں کامیاب ،دیا صد فیصد ریزلٹ

تاثیر اردو نیوز سروس،28؍مئی، 2020

بہار شریف، : اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مشہور ومعروف اور طلبہ و طالبات میں مقبول ایم زیڈاسٹڈی سینٹر نے میٹرک کے امتحان میں ایک مرتبہ پھرصد فیصد ریزلٹ دے کرشہر کے کوچنگ سینٹروں کے درمیان اپنی برتری اور مقبولیت کا لوہا منوالیا۔ سینٹر نےایک بار پھر ثابت کردیا کہ پورے شہر میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یہ شہر کا واحد کوچنگ سینٹر ہے جس نے صد فیصد ریزلٹ دیا ہے۔ ایم زیڈ کوچنگ سینٹر کے ڈائرکٹر محمد آغاز نے ہمارے نمائندہ کے ساتھ ایک خاص گفتگو کے دوران بتایا کہ ہمارے کوچنگ سینٹر سے میٹرک کے امتحان میں شامل تمام طلبہ و طالبات اللہ کے فضل وکرم سےکامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ جن میں بیشتر طلبہ و طالبات فرسٹ ڈویزن سے پاس ہوئے۔میٹرک کے امتحان میںکوچنگ ٹاپرنیہا پروین، عائشہ پروین اور نشا پروین رہیں جنہوں نے 80 فیصد نمبرات حاصل کرکے کوچنگ سینٹر کا نام روشن کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹر کے امتحان میںنائلہ ظفر اور طلعت پروین82 فیصد نمبرات کے ساتھ کوچنگ ٹاپررہی تھی۔ایم زیڈ اسٹڈی سینٹر کے بارے میں پوچھنے پر ڈائرکٹر موصوف نےبتایا کہ ایم زیڈ کوچنگ سینٹر کا قیام 2014 میں عمل میں آیا تھا۔شہر کا معروف اور مقبول ایم زیڈ کوچنگ سینٹر2016 سے مسلسل صد فیصد ریزلٹ دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طلبہ و طالبات جوق درجوق ہمارےاسٹڈی سینٹر کا رخ کررہے ہیں۔روز افزوں طلبہ و طالبات کی تعداد بڑھتی ہوئی تعداد اورگارجین حضرات کےبے حد اصرار پر پکی تالاب صغریٰ کالج کے پاس ایک شاخ قائم کی جاچکی ہے۔ اس شاخ کے قیام کے بعد اب طلبہ وطالبات کو آسانی ہوگی اور زیادہ سے زیادہ طلبہ اپنے پسندیدہ ترین کوچنگ سینٹر میں میٹرک اور انٹر کی تیاری کرسکیں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ و طالبات کا تعلیمی نقصان نہ ہو اور ان کے ریزلٹ پر کسی طرح کا اثر نہ ہو ، اس کے لیے ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کو آن لائن پڑھایا جارہا ہے۔