بالو شاہی کیسے بنائیں؟

Taasir Urdu News Network | Shazya Martin Recipe| May 16, 2020

کھانا خزانہ

KHANA KHAZANA

شازیہ مارٹن ریسیپی

اجزا
دو کپ میدہ
ایک کپ گھی
دو کپ چینی
دو چٹکی بیکنگ پاؤڈر
ایک چمچ سبز الائچی پاؤڈر
زعفران
پسے ہوئے پستے 

 : بالو شاہی بنانے کا طریقہ

ایک چھلنی کا استعمال کرتے ہوئے دو کپ میدہ میں گھی، بینکنگ پاؤڈر اور ڈیڑھ چمچ نمک ڈال کر پانی کے ساتھ سب کو ملائیں۔یہاں تک کہ سب کچھ مل کر گندھا ہوا آٹا بن جائے۔ گندھے ہوئے آٹے کو ڈھک کر پندرہ منٹ کے لیے علیحدہ رکھ دیں۔

اس درمیان چینی کا شیرہ بنائیں۔ اس کے لیے بڑے سرفیس والی کڑھائی کا استعمال کریں تاکہ بالو شاہی کو شیرہ جذب کرنے کے لیے زیادہ جگہ مل سکے۔آدھے کپ پانی میں چینی ڈال کرچمچ سے ملائیں۔ شیرہ چپچپا ہونا چاہئے۔ اس لیے شیرہ کو چمچ سے اس وقت تک چلاتے رہیں جب تک شیرہ چپچپا نہیں ہوجاتا۔اس میں زعفران اور الائچی پاؤڈر ڈالیں۔ بالو شاہی رول بنانے کے لیےکسی ہموار سطح پر گندھے ہوئے آٹا کو بیلیں اور دس لیئر بنائیں۔پھر اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دیں اوراس سے ایک متوسط سائز کا گیند بنائیں۔ پھر کڑھائی لیں اور اس میں تیل ڈالیں ۔ آپ فرائی کرنے کے لیے گھی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔تیل کو گرم ہونے دیں۔گرم ہوجانے کے بعد آنچ ہلکی کردیں۔ اس کے بعد اس میں بالو شاہی ڈالیں اور اس کو فرائی کریں۔نہایت ہلکی آنچ پر نصف گھنٹے تک فرائی کریں۔ پھر اسے باہر نکال کر شیرہ میں ڈال دیں۔ اب آپ کا لذیذبا لو شاہی تیار ہے۔پلیٹ میں پستہ سے سجاکر کھانے کے لیے پیش کریں۔