جاوید اقبال خان سیلوٹ ترنگا میں ترجمان نامزد

Taasir Urdu News Network | New Delhi | May 30, 2020

نئی دہلی 30 مئی :سیلوٹ ترنگا ٹرسٹ جوقوم کی فلا ح بہبود کیلئے اور بھارت کے ترقی کے لئے لگاتار کام کررہی ہے ۔ اس تنظیم نے جاوید اقبال خان کوبطور ترجمان نامزد کیا ہے۔ سیلوٹ ترنگا محب وطن تنظیم ہے جو کہ کافی وقت سے ملک کی فلاح بہبود کے لئے کام کررہی ہے ۔اس تنظیم کا خاص مقصد ملک کے شہیدوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور اس تنظیم سے ملک کے کئی اہم شخصیت جڑے ہوئے ہیں ۔جو اس کے ذریعہ ملک کی سلامتی اور بھائی چارگی کے لئے کام کر تے ہیں،چونکہ اس تنظیم کے ذریعے کئے گئے کام عوام تک نہیں پہونچ پارہی تھی ۔جس کیلئے جاوید اقبال خان کوترجمان نامزد کیا گیا ہے۔ جو لوگوں تک سیلوٹ ترنگا کی بات پہونچائینگے۔