جیوتی نے ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ویوو ہیلتھکیئر انسٹیٹیوٹ

Taasir Urdu News Network | Darbhanga (Bihar) on 29-May-2020

دربھنگہ: ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے ہی حکومت ہند اس بیماری سے بچنے کے لئے متعدد مراحل میں لاک ڈاؤن کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر طبقے کے لوگوں کے سامنے سنگین مسئلہ پیدا ہوتا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے غریب، مزدور، دوسری ریاستوں سے اپنے اپنے آبائ وطن کو لوٹ رہے ہیں۔ اسی تسلسل میں دربھنگہ کی بہادر بیٹی جیوتی کماری نے گروگرام (ہریانہ) سے سنگھواڑہ بلاک کے ٹیکٹار پنچایت کے گاؤں سرہولی تک سائیکل چلا کر اپنے بیمار والد لو لیکر آنے کی جو ہمت کی ہے یہ ناقابل یقین ہے لیکن حقیقت سچ ہے۔ یہ بتاتے ہوئے میکسیمائنڈ ہیلتھکیئر پرائیویٹ لمیٹڈ نئی دہلی ڈائریکٹر (مارکیٹنگ کم پروموشن) شاہد اطہر نے بتایا کہ ہماری کمپنی کے چیرمین و الہلال اسپتال دربھنگہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد نسیم ارزو کی ہدایت پر ویوو ہیلتھکیئر انسٹیٹیوٹ دربھنگہ کے سینٹر ہیڈ احمد رشید نے آدیش کمار ،صدیقہ خاتون اور محمد حماد نے مومنٹو، بینک چیک اور آفر لیٹر پیش کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سجاد احمد کے حکم پر جیوتی کماری کو ایک خط فراہم کیا گیا۔ اس میں بارہویں کے بعد ویوو ہیلتھکیئر انسٹیٹیوٹ میں ہونے والے کسی بھی کورس میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکی پوری خرچ کی ذمہداری میکسیمائینڈ ہیلتھکئر پڑایویٹ لیمیٹیڈ نئی دہلی کی ہوگی۔ ویوو ہیلتھکیئر انسٹیٹیوٹ اس طرح کی فضیلت کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ابھی حال ہی میں لاک ڈاؤن اور رمضان کے مقدس مہینے میں بڑی تعداد میں لوگوں کو راشن ، رقم اور فیسک ماسک دینے کا کام کیا ہے جو آگے بھی جاری رہے گا۔ ویوو ہیلتھکیئر انسٹیٹیوٹ دربھنگہ ہیلتھکیئر سیکٹر میں پیرامیڈیکل کے شعبے میں بھارت کا پہلا ادارہ ہے۔ جہاں ہر قسم کے کورسز کروائے جاتے ہیں۔ جس کورسیز کو کم مدت اور کم خرچ پے کر کے شعبہ صحت میں ڈاکٹروں کے ساتھ کر سکتے ہیں. اس موقع پر مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی رہی ہے کہ ویوو ہیلتھکیئر انسٹیٹیوٹ غریبوں ، مسکینوں اور ایسے طلباء و طالبات کے لئے دربھنگہ میں عائشہ اسکالرشپ کے نام سے ایک امتحان منعقد کرے گا جو پیسے کی کمی کی وجہ سے مزید تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ اس ٹیسٹ کو پاس کرنے کے بعد طلبا وطالبات کو بہت سی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سہولیات کا اعلان بلا تاخیر جلد از جلد کیا جائے گا۔