دھونی کو اپنی شرائط پر ہی کھیل چھوڑنے کا حق حاصل:کرسٹن

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 29-May-2020

نئی دہلی : کرکٹ ٹیم کےسابق کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے ملک کے لئے اپنی بے پناہ صلاحیتوں قابل قدر کامیابیوں سے اپنی شرائط پر ہی کھیل چھوڑنے کا حق حاصل کر لیا ہے اور جب کوئی ایسا وقت آتا ہے تو کسی کو بھی ان پر حکم نہیں دینا چاہئے۔ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کی خبریں گزشتہ کئی عرصے سے گردش میں ہیں ۔ دھونی نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے ہی ہندستان کے لئے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے جس کی وجہ سے ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی )نے انہیں سالانہ کنٹریکٹ سے باہر کر دیا ہےجبکہ کئی سرکردہ کھلاڑیوں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ دھونی کی اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل ہے، لیکن ٹیم انڈیا کے سابق کوچ گیری کرسٹن جن کی کپتانی میں ہندستان نے 28 سال بعد 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا ان کا کہنا ہے کہ دھونی کو اپنی شرائط پر اس کھیل کو چھوڑنے کا حق حاصل ہے۔گیری کرسٹن نے ایک انگریزی روزنامہ کو دئے گئے انٹرویو میں دھونی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس دھونی ایک ناقابل یقین کرکٹر ہے۔ذہانت، امن، طاقت، ایتھلیٹك ازم، رفتار اور ایک میچ فاتح اسے دوسروں سے مختلف کھلاڑی بناتے ہیں اور یہ لیاقتیں اسے جدید دور کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں شامل کرتے ہیں۔گیری نے مزید کہا کہ دھونی نے کھیل کو اپنی شرائط پر چھوڑنے کا حق حاصل کیا ہے اور جب وہ وقت آئے گا تو کسی کو بھی اس پر کچھ نہیں بولنا چاہئے۔ورلڈ کپ 2011 میں ہندستان نے سری لنکا کو فائنل میں مہندر سنگھ دھونی کے چھکے کے ساتھ 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔اسی کے ساتھ ہندستان نے 28 سال کی خطابی خشک سالی کو ختم کر کے ورلڈ کپ جیتا تھا۔اس ورلڈ کپ کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے گیری نے کہا کہ یہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایک شاندار سفر تھا اور ورلڈ کپ کی اچھی یادیں ہیں ۔ورلڈ کپ جیتنے کے لئے کھلاڑیوں سے بہت امیدیں تھیں۔