ذہنی مضبوطی کے لئے حال میں رہنا ضروری: کارتک

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra) on 31-May-2020

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کا خیال ہے کہ ذہنی مضبوطی اور کامیاب ہونے کے لئے موجودہ دور میں رہنا بہت ضروری ہے۔کارتک نے ایک پروگرام میں کہا کہ ذہنی مضبوطی کے لئے مسلسل موجودہ وقت میں رہنے کی صلاحیت بہت ضروری ہے۔جب آپ مشکل حالات میں ہوتے ہیں تو دماغ میں بہت طرح کے خیال آتے ہیں لیکن اس دوران اگر آپ اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ آپ کو صرف کرنے کی ضرورت ہے تو آپ زیادہ تر کامیابی حاصل کریں گے۔تمام کامیاب کھلاڑیوں نے وقت کے ساتھ ذہنی مضبوطی حاصل کی ہے۔انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف نداس کپ کے فائنل مقابلے کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے ہی کسی موقع کی تلاش کر رہا تھا جہاں میں خود کو ثابت کر سکوں۔اس طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے میں نے بہت مشق کر رہا تھا۔وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ جب اصل صورت حال سے گزرنا ہوتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ صورتحال اور مزہ دار ہو جاتی ہے۔بہت کچھ اپنے آپ ہی ہو جاتا ہے۔کارتک نے فائنل میچ میں آخری گیند پر چھکا لگا کر ہندستانی ٹیم کو فاتح بنایا تھا۔اسی کو لے کر انہوں نے کہا کہ جب آپ بہت مشق کرتے ہیں تو مشکل حالات میں کیا کرنا ہے، وہ آپ کو پتہ ہوتا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف آخری دو اوورز میں ہمیں 34 رن چاہئے تھے اور مجھے یقین تھا کہ ہم یہ مقابلہ جیت سکتے ہیں اور مجھے اب لگتا ہے کہ اس طرح کے حالات میں میں ٹیم کو میچ جتوا سکتا ہوں۔