راج ناتھ سنگھ نے چین کے معاملے پر آرمی افسروں کے ساتھ میٹنگ کی

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 27-May-2020

نئی دہلی : گذشتہ دنوں چین اورنیپال کے ساتھ جاری تنازعہ کے درمیان مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کوایک اہم میٹنگ کی ہے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور تینوں افواج کے سربراہان کے ساتھ منعقد اس میٹنگ میں ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لداخ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ماضی میں بھی چینی فوجیوں کے ساتھ ہندوستانی فوجیوں کے تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں ، جس کے بعد دونوں ممالک کی سرحد پر تناؤکی صورتحال ہے۔دریں اثنا منگل کے روز،وزیردفاع کی سربراہی میں ایک میٹنگ تقریباََایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں راج ناتھ سنگھ کوبتایاگیاہے کہ بھارت چین کے بارے میں کیاردعمل دے رہاہے۔میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاہے کہ چین کے ساتھ جاری تنازعہ کو مذاکرات اور سفارتی محاذپر حل کیا جائے گا۔ لیکن ، جہاں اب بھی ہندوستانی فوج کھڑی ہے ، وہ وہیں رہے گی۔ اس کے علاوہ ، سڑک کی تعمیر کا کام جوہندوستان نے شروع کیاہے ، وہ مکمل طور پر جاری رہے گا۔