ریلوے کادعویٰ،3276ٹرینوں سے 42 لاکھ تارکین وطن محنت کشوں کو پہنچایا گیا

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 27-May-2020

نئی دہلی: ریلوے نے یکم مئی سے 3276 خصوصی ٹرینوں سے تقریباََ 42 لاکھ تارکین وطن محنت کشوں کو ان کے مقامات تک پہنچایاہے۔ ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام خطوں جہاں سے زیادہ سے زیادہ ٹرینیں چلائی گئی ہیں وہ گجرات (897)، مہاراشٹر (590)، پنجاب (358)، اتر پردیش (232) اور دہلی (200) ہیں جن پانچ ریاستوں میںجہاں سے زیادہ سے زیادہ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں وہ اتر پردیش (1،428)، بہار (1،178)، جھارکھنڈ (164)اڈیشہ (128) اور مدھیہ پردیش (120) ہیں۔ خصوصی ٹرینیں بنیادی طور ریاستوں کی درخواست پر چلائی جا رہی ہیں جو تارکین وطن محنت کشوں کو ان کی آبائی ریاستوں تک بھیجناچاہتی ہیں،انتظام انتہائی بدترہے ،نودن میں ٹرینیں پہونچ رہی ہیں،بھوکے پیاسے مزدورپریشان ہیں۔بھارتی ریلوے جہاں ہر ٹرین کو چلانے میں آ رہے کل اخراجات کا 85 فیصد اٹھا رہا ہے وہیں باقی 15 فیصد سیٹ کے طور پر ریاستوں کی طرف سے وصول کیا جا رہا ہے۔لیکن کچھ ایسی تصویریں بھی آئی ہیں جہاں مسافروں سے ہی کرایہ لیاجارہاہے اوراس سے دعووں کی پول کھل رہی ہے۔