سرمایہ کاری کیلئے صنعت کارو ں کے ساتھ نر می برتنے کی ضرورت: وائی ایس ریڈی

تاثیر ارو نیوز نیٹ ورک، 29؍مئی، 2020

حیدرآباد،آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہاکہ اگرگیس سانحہ معاملے میں صنعت کارو ں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے ۔تو پھر ریاست میں سر مایہ کاری کیلئے صنعت کارو ں کو راضی کرنا مشکل ہو جائےگا۔خیال رہے کہ چند ہفتہ قبل ایل جی پو لیمر پلانٹ میں گیس لکیج کا سانحہ پیش آیا تھا جس میں 12 لوگو ں کی مو ت ہو گئی تھی ۔وزیر اعلیٰ انڈسٹریز کے سینئر اگزٹیو کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے ۔انہو ں نے کہاکہ ایل جی پوریمر ایک معروف تجارتی ادارہ ہے لیکن حال ہی میں ایک حادثہ پیش آگیا اس کی جانچ کیلئے ایک جانچ کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے جبکہ ایک مرکزی حکومت کے ایک دوسری ٹیم بھی جانچ کررہی ہے ۔ میٹنگ میں انہو ں نے صنعت کارو ں سے کہاکہ ریاست میں انفراسٹرکچر سہولیات کافی مستحکم ہیں اور حکومت صنعتوں کو اراضیات کے الاٹمنٹ کیلئے تیار ہے۔انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عہدیداروں،صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا”ہم صنعتوں کے لئے اراضیات،پانی،بجلی اور ماہر مزدور فراہم کریں گے“۔انہوں نے تاجروں سے خواہش کی کہ وہ ریاست میں صنعتوں کا قیام عمل میں لائیں۔ریاستی دارالحکومت کو وشاکھاپٹنم منتقل کرنے اپنے قدم کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ واحد شہر ہے جو حیدرآباد اور بنگالوروجیسے شہروں سے مسابقت کرسکتا ہے۔ریاست میں حال ہی میں ہوئے گیس کے اخراج کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ایسے واقعات میں فوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے معاملات درج کئے گئے اور گرفتاری کی گئی تو صنعت کار خوفزدہ ہوں گے۔