شراب نو شی بنیادی حق نہیں،حکومت کوشراب کی تجارت اور استعمال کو کنٹرول کرنے کا اختیار حاصل، حکومت دہلی کا استددلال

تاثیر اردو نیوز سروس،28؍مئی، 2020

نئی دہلی ، ( ایجنسی)ملک میں کورونا انفیکشن کے ساتھ ساتھ شراب کا بھی خوب تذ کرہ ہو رہاہے۔ ریاستی سرکاروں نے لاک ڈائون کے درمیان اپنے اقتصادی حالت کو ٹھیک کرنے کیلئےٹھیکے کھول دئے ۔بیشتر ریاستو ں میں شراب اضافی ٹیکس بھی لگا دئے ۔دہلی کی بات کریں تو یہا ں 70 فیصد کورو نا ٹیکس شراب پر وصول کی جارہی ہے ۔اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ایک عر ضی بھی داخل کی گئی تھی ۔ سماعت کے دوران کیجریوال سرکارنے عدالت میں کہاہے کہ شراب کی تجارت اور اس کا استعمال بنیادی حق نہیں ہے ۔حکومت کے پاس اس کی فرو خت کو کنٹرول کرنے کا اختیار ہے ۔حکومت نے کورٹ میں کہاکہ شراب کے تمام برانڈو ں کی ایم آر پی پر 70 فیصد خصوصی کورو نا فیس اس لئے لی جارہی تاکہ وہ عوام کو ایک خاص سہولت مہیا کرا رہی ہے ۔
حکومت دہلی نے شراب پر اسپیشل کورو نا چارج لگانے سے متعلق 4 مئی کو نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والے عرضیو ں کی مخالفت کر تے ہوئے کہاکہ شراب کی فرو خت کے معاملے میں حکومت کو خصوصی اختیار ات حاصل ہے اور قانون کے تحت اسے اکنٹرول کرنے کی آزادی حاصل ہے ۔حکومت دہلی کے محکمہ آباکاری نے عر ضیو ں کے جواب میں دائرایک حلف نامے میں کہاکہ ساتھ ہی ریاستو ں کو ایسے خصوصی اختیار دینے کیلئے چارج لگانے کابھی اختیار ہے ۔یہ اسپیشل کورونا چارجاسی خصوصی سہولت مہیاکرانے کیلئے لیا جارہاہے ۔عدالت میں ان عر ضی گزارو ں کو جمعہ کو سماعت کیلئے فہر ست زد کر لیاگیاہے ۔دہلی سرکار نے کہاکہ ایک شہری کے پاس شراب کے کارو بار کر نے کا کوئی بنیاد ی حق نہیں ہے ۔جبکہ ریاست کے پاس ایسے کارو بار کو کنٹرول کرنے کے ساتھ شراب کی فرو خت ، خرید اور استعمال کو کنٹرول کرنے کا بھی اختیار ہے ۔اس نے کہاکہ دہلی کے علاوہ 10 دیگر ریاستو ں آسمان ، میگھالیہ ، کرناٹک ، آندھر ا پردیش ، تلنگا نہ اتر پردیش ، ہر یانہ ، راجستھان ، تملناڈواور بنگال نے بھی ایسے ہی چارج لگا رکھے ہیں ۔حلف نامے میں کہاگیاہے کورو نا وائرس کو پھیلنے سےرو کنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈائون کے سبب تمام اقتصادی سرگرمیا ں بند ہو نے سے حکومت دہلی کا محصول اپریل میں تقریبا ً90 فیصد تک گر گیا۔حکومت نے کہاکہ 4 سے 25 مئی تک کورو نا فیس سمیت کل 227.44 کرو ڑ روپئے کا محصول جمع کیاگیا جس میں 127 کرو ڑ رو پئے اسپیشل کورو نا چارج شامل ہیں ۔گزشتہ سال مئی میں محصول 425.25کروڑ روپئے جمع ہو تھا۔وکیل للت گلو چہ اور پروین گلاٹی نے کورو نا سر چارج لگانے کو چیلنج کر تے ہوئے عر ضیا ں دا خل کیں ہیں ۔