قیمہ حلیم بنانے کا طریقہ:

Taasir Urdu News Network | Khana Khazana | May 15, 2020

شازیہ مارٹن ریسیپی

قیمہ حلیم بنانے کا طریقہ

اجزا

ایک کیلو بکرے کا قیمہ
آدھا کپ سرخ دال
آدھا کپ پیلی دال
آدھا کپ چنے کی دال
آدھا کپ مونگ دال
آدھاکپ ارد دال
آدھا کپ تور دال
آدھا کپ چاول

حلیم کیسے بنائیں؟ 

سب سے پہلے تمام دالوں کو ایک گھنٹے تک پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اس کے بعد اس کو اچھی طرح دھولیں۔پھرایک کوکر میں تمام دالوں کو ڈال دیں۔ اس کے بعد ایک چمچ تازہ گرم مسالہ ، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، گول مرچ، لال مرچ پاؤڈر، سرخ کشمیری مرچ پاؤڈر,  ایک ۔ایک چمچ ادرک و لہسن کا پیسٹ اور حسب ذائقہ نمک ڈالیں۔ اور ہلکی آنچ پر ایک گھنٹے تک پکائیں۔