لاک ڈائون۔ 5 کی افواہو ں کو وزیر اعلیٰ نےکیا خارج

تاثیر ارو نیوز نیٹ ورک، 29؍مئی، 2020

احمد آباد ،گجرات کے وزیر اعلیٰ وجئے رو پانی نے لوگو ں سے گزارش کی کہ وہ کورو نا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈائون کے سلسلے میں اڑرہی افواہو ں پر دھیان نہ دیں ۔رو پانی نے سو شل میڈیا میں چل رہی بحث کے درمیان کہ حکومت یکم جون سے مکمل لاک ڈائون ریاست میں نافذ کرنے جارہی ہے کیونکہ کو ویڈ 19 کے معاملات میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے ، ایک وضاحت جاری کیاجس میں کہاگیاہے کہ کچھ لوگ افوا ہ پھیلا رہے ہیں کہ ریاستی حکومت یکم جون سے مکمل لاک ڈائون کا حکم جاری کرے گی ۔لوگو ں کو ایسی افواہو ں پر دھیان نہیں دینا چاہئے ۔ اس طر ح افواہوں کے پھیلا سے دور رہنا چاہئے ۔قبل ازیں سوشل میڈیا میں نائب وزیر اعلیٰ نتین پٹیل کی تصویر کے ساتھ مکمل لاک ڈائون کے نفاذ کے انتباہ کا والی پوسٹ وائرل ہو گئی تھی ۔ فی الوقت کورو نا وائرس وبا کے تحت گزشتہ 25 مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈائون نافذ ہے ۔ رو پانی حکومت نے ریاست کو 3 کنٹین منٹ اور غیر کنٹین منٹ زون میں تقسیم کر دیاتھا۔اور بعد میں انڈسٹریل اور کمر شیل علاقو ں میں بندشو ں میں ڈھیل دے دی تھی ۔خیال رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک روز قبل ریاستو ں کے وزیر اعلیٰ سے کہاکہ کہ یکم جون سے لاک ڈائون پانچواں فیز شروع ہونے کاامکان ہے ۔