مودی سرکارمزدوروں کی ہمدردی سے کوسوں دور: انتخاب عالم

تاثیر اردو نیوز سروس،28؍مئی، 2020

نئی دہلی ،کانگریس کے قو می صدر سو نیا گاندھی اور راہل گاندھی پکارپرمیں فیس بک پر لائب آج 11 بجے آکر اپنی بات کہتے ہوئے کہاکہ مزدور کے اکائونٹ میں 10 ہزار رو پئےاور چھو ٹے صنعت کارو ں کو خاص مدد اور منریگا میں 200 دن کا رو ز گار کی بات مضبوطی سے رکھی ۔اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کے رکن انتخاب عالم نے کہاکہ مرکز میں بیٹھی ضدی و گھمنڈی حکومت مزدورو ں کی ہمدردی سے کو سو ں دور ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ ملک کے غریب عوام کے حق میں کانگریس اپنے مطالبات ہمیشہ مثبت انداز میں اٹھا تی رہی ہے اور آئندہ بھی اٹھا تی رہے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ مزدورو ں کو فوراً 10 ہزار رو پئے کی مدد فراہم کی جائے۔مالی تنگی سے معاشرےمیں مالی تنائو پھیل رہاہے جو سماج کو انتشار کی جانب لے جارہا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ لاک ڈئون کی وجہ سے بے رو ز گا ر ہوئے مزدور خالی ہاتھ اپنے گائو ں پہنچ رہے ہیں سب سے بڑا مسئلہ ان کے ساتھ یہ ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے کے کچھ بھی نہیں ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ فیس بک لائیو میں 90 فیصد سے زائد لوگو ں نے رائل گاندھی کے اس مہم کو سینکڑو ں لوگو ں نے سراہااور شیئر کر اس پرو گرام کا حصہ بن گئے ۔